ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے، عابد صدیقی

ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے، عابد صدیقی

  




لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنے کے بجائے لاٹھی گولی کا استعمال کیا جارہاہے انسانی جانوں کے ضیاع پر سخت افسوس ہے ، حکومت جمہوری طرزعمل اختیارکرکے مسائل کا حل نکالے،پنجاب بھر میں سیاسی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ، عوام کوبنیادی اشیا بھی نہیں مل رہیں،حکومت کیوں خاموش ہے، عالمی اداروں کوپاکستان میںآئین میں دئیے گئے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر نوٹس لینا چاہئے۔ حکومت نہتے کارکنوں پر گولیاں چلا کر کیا ثابت کرنی چاہتی ہے،اس سے قبل بھی عورتوں پر بھی گولیاں چلانے سے دریغ نہیں کیا گیا، پنجاب سیل اور عوام کو یرغمال بنا دیا گیا ہے، ایمبولینسوں کو بھی پٹرول نہیں دیا جا رہا، پنجاب میں ظلم، جبر و تشدد کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، غیر اعلانیہ کرفیو کا سماں ہے جس کو مرضی ہو گزرنے دیں جس کو مرضی ہو گھروں میں بند کر دیں، یہ کیسی جمہوریت ہے طاقت کا استعمال کر کے لاہور کے علاقہ کو سب جیل بنا دیا گیا ہے۔حکومت تھک چکی ہے عوام نہیں تھکیں گے۔حکومت ایک سال میں عوام کو کچھ نہیں دے سکی

؂

مزید : میٹروپولیٹن 4