پاکستان میں جمہوریت نہیں ظلم اور جبر کاراج ہے ، علوینہ خان

پاکستان میں جمہوریت نہیں ظلم اور جبر کاراج ہے ، علوینہ خان

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رہنما اور ممتازسیاسی وسماجی شخصیت علوینہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ظلم اور جبر کاراج ہے نااہل حکمرانوں نے اپناجعلی اقتداربچانے کیلئے انسانی حقوق کاجنازہ نکال دیا ،ضعیف خواتین کو کنٹینرز کے نیچے سے رینگتے ہوئے راستہ طے کرنے پرمجبورکرناکہاں کی انسانیت اورجمہوریت ہے عمران خان روشن اورمحفوظ پاکستان کانشان ہیں موروثیت کی نحوست نے جمہوریت اورمعیشت کوناکارہ کردیا نااہل حکمرانوں نے اہل غزہ کی مددکرنے کی بجائے پنجاب کے ہرشہرکوغزہ بنادیا اپنے ایک بیان میں علوینہ خان نے مزید کہا کہ حکمران جمہوریت کامفہوم واضح کریں یاچوری سے ہتھیایا اقتدارچھوڑدیں۔

انہیں صرف اپنے دوراقتدارمیں جمہوریت کادرد کیوںستاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس وقت ان کی سوچ کچھ اورہوتی ہے جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ جمہوریت کے گیت گاناشروع کردیتے ہیں۔ حکومت نے اپنے کنٹینر سٹنٹ کی بدولت محض چندروزمیں قومی معیشت کوکئی ارب روپے کاچونالگا دیا،اس کاحساب کون دے گا۔ سانحہ لاہور کے باوجود نااہل حکمران خونریزی سے بازنہیں آئے

انہوں نے کہا کہ ابھی تو پاکستان عوامی تحریک کی شہید خواتین سمیت ان کے مردکارکنوں کے کفن بھی میلے نہیں ہوئے مگرحکمرانوں نے ایک بارپھر بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہوئے ان کے گھروں میں صف ماتم بچھادی ۔حکمران یادرکھیںتبدیلی کی تیزہواﺅںکارخ طاقت سے نہیں موڑاجاسکتا ۔

    عمر فیروزخان 

مزید : میٹروپولیٹن 4