حکمران خود ہی اپنے پاو¿ں پر کلہاڑا چلا رہے ہیں، شاہد حسین

حکمران خود ہی اپنے پاو¿ں پر کلہاڑا چلا رہے ہیں، شاہد حسین

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ شاہد حسین نے پنجاب حکومت کی جانب سے کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام لوگ متاثر ہورہے ہیں جو شہریوں کی آئینی اور جمہوری آزادیاں چھیننے کے مترادف ہے،ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ حکمران خود ہی اپنے پاو¿ں پر کلہاڑا چلا رہے ہیں اور سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے ریاستی جبروتشدد کا سہارالیا جارہا ہے،قوم نے حکمرانوں کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا تھا مگر حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہی عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا،اگر ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو انقلاب اور آزادی مارچ کیلئے فری ہینڈ دیدیا جاتا تو نہ صرف حکمرانوں کا سیاسی مورال بلند ہوتا بلکہ امن وامان کی صورتحال بھی قابو میں رہتی ،انہوں نے کہا موجودہ حکمران جب پیپلز پارٹی کیخلاف احتجاج کرتے تھے تو سزا عوام کو بھگتنا پڑتی تھی اب ان حکمرانوں کیخلاف احتجاج کی سزابھی عوام کو ہی بھگتنا پڑ رہی ہے،اقتدار کی اس جنگ میں عوام کو مزید قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے اور حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے جمہوری حقوق تسلیم کرے۔

شیخ شاہد حسین نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی گرفتاریوں اور پٹرول پمپوں کی بندش سے حکومت کی شہرت کو شدیددھچکا لگا ہے اوراب توعام آدمی بھی کسی تبدیلی کا منتظر نظر آرہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4