طاہر القادری مذہبی،عمران سیاسی انتہاپسندی ترک کریں، علامہ ممتاز اعوان

طاہر القادری مذہبی،عمران سیاسی انتہاپسندی ترک کریں، علامہ ممتاز اعوان


لاہور(پ ر)چاروں مسالک’’اتحاد علماء کونسل‘‘اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر سیاسی خلفشار جشن بربادی کے مترادف ہے طاہر القادری مذہبی انتہا پسندی اور عمران خان سیاسی انتہاپسندی ترک کردیں گے کیونکہ ملک وقوم اس وقت کسی بھی سیاسی ایجی ٹیشن اور خلفشار کے ہرگز متحمل نہیں سربراہ اتحاد علماء کونسل نے کہا کہ اس وقت دہشگردیوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب ہورہا ہے فوج اور ملک حالت جنگ میں ہیں ان خیالات میں سیاسی مہم جوکس کا ایجنڈا پورا کررہے ہیں مولانا الطاف الرحمن کی زیر صدارت لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماء اور دینی ومذہبی راہنماؤں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ انتہاء پسندی مذہبی ہویاسیاسی دشمن طاقتوں کی پروموٹ کردہ سازش ہے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور وہ عمران اور قادری کاسیاسی افراتفری اور ملکی وجمہوری عدم سیاسی استحکام کے اسلام وملک دشمن ایجنڈے کو ہرگز ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4