ناکام حکمرانوں نے ملک میں سول مارشل لاءنافذ کر دیا ، علی عباس

ناکام حکمرانوں نے ملک میں سول مارشل لاءنافذ کر دیا ، علی عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علی عباس بخاری اور یوتھ ونگ پنجاب کے صدر زبیر خان نیازی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ناکام حکمرانوں نے ملک میں سول مارشل لاءنافذ کر دیا ہے جس طریقے سے آزادی مارچ کو روکنے کے لئے ہمارے نوجوانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے جوکہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے مگر ہم نوجوان یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارنے اور پٹرول پمپ بند کرنے سے ہمارے جذبوں کو کم نہیں کیا جا سکتا بلکہ حکومت کی جانب سے یہ بزدلانہ اقدام ہمارے جذبوں کو تقوےت بخشیں گے اور ہم ہرحال میں آزادی مارچ کے لئے نکلیں گے کیونکہ یہ ملک مزید ان بادشاہوں کی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ہماری عوام نام نہاد عوامی لیڈروں کو مزیداقتدار میں دیکھنا چا ہتی ہے ،اس کے علاوہ سینٹرل ریجنل صدر چوہدری عبید الرحمان اور ملک عثمان حمزہ ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ لاہور نے کہا کہ آزادی مارچ کے لئے نوجوان سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے اور اگر ملک کو بادشاہوں سے آزاد کروانے کے لئے ہمیں جان بھی دینا پڑی تو دریغ نہیں کیا جائے گا۔
 اور ہمارے خون ہی سے حقیقی تبدیلی کی سحر ہوگی ،اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت 14اگست کو ریت کی دیوار ثابت ہو گی ۔