لانگ مارچ،حکومت مخالف تحریکیں نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاﺅٹ ہیں، عرفان اقبال

لانگ مارچ،حکومت مخالف تحریکیں نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاﺅٹ ہیں، عرفان ...
 لانگ مارچ،حکومت مخالف تحریکیں نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاﺅٹ ہیں، عرفان اقبال

  

لاہور( وقائع نگار ) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ،حکومت مخالف تحریکیں،جلسے جلوس نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔جس سے نہ صرف کاروباری سر گر میاں متاثر ہوگی بلکہ ملکی معیشت کو بھی دھچکا لگے گا ۔جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال پر ہچکچاہٹ کا شکار اور سرمایہ سمیٹ کی دیگر ممالک کا رخ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن ساز گار ماحول ہی ملک میں صنعتی ترقی کی ضمانت ہے ، اس وقت جبکہ انڈسٹریز اور صنعتکار توانائی بحران کے باعث پریشان ہیں ایسی صورتحال میں ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بلاوجہ لانگ مارچ کی سیاست سے ملک کی انڈسٹریز کو بہت زیادہ نقصان ہوگا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکر ملک کی فلاح اور تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی جائے ۔

نہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پن بجلی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے جن میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سب سے زیادہ اہم ہے حکومت اس کی تعمیر کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے تاکہ قوم توانائی بحران اور بدترین لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرسکے اور ملک ترقی او خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہو۔

انھو ں نے کہاکہ لاہور کی تاجر برادری کسی بھی احتجاج میں شر کت کی بجائے 14اگست یو م آزادی کو بھر پور طریقہ سے منائے گی ۔ جس کے لیے لاہور بھر کے تجارتی مراکز ، مارکیٹو ں اور بازاروں کو یو م آزادی کے حوالے سے سجایا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4