پاکستانی عوام کے ذہنوں سے فلسطینی عوام کادکھ کسی صورت نہیں نکل سکتا، راغب نعیمی

پاکستانی عوام کے ذہنوں سے فلسطینی عوام کادکھ کسی صورت نہیں نکل سکتا، راغب ...

  



 لاہور( سٹاف رپورٹر)پاکستانی عوام کے ذہنوں سے فلسطینی عوام کادکھ کسی صورت نہیں نکل سکتا کیونکہ فلسطین کی عوام کا دکھ پاکستانی عوام کے دلوں میں موجود ہے انتہائی دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ کچھ عناصر نے ملک کی موجودہ صورت حال ایسی بنا دی ہے جس میں فلسطینی عوام کا دکھ محسوس نہ کیا جا سکے یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا فلسطینی عوام کا دکھ اور غم محسوس کرنا قدرتی امر ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ فلسطینی عوام کے دلوں کے ساتھ پاکستانی عوام کے دل دھڑکتے ہیں اوردھڑکتے رہیں گے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حالات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درست فیصلے کریں اور کسی بھی وقت پر کوئی غلط فیصلہ نہ کریں غلط فیصلے کا سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہی ہو گا علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ سیاسی نوعیت کے معاملات میں سیاسی فیصلے ہی کرنے چاہےے تاکہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری طریقہ کار کے مطابق ڈیل کیا جا سکے اور آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے جب تک نوجوان نسل کو روشن مستقبل فراہم نہیں کیا جایا گا اس وقت تک پاکستان کے حالات درست نہیں ہو سکتے آج ایک بار پھر تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو عہد کرنا چاہےے کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لےے اکٹھے ہو جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1