مضبوط اور خوشحال پاکستان ہمارا خواب اور ہماری منزل ہے، شیخ روحیل اصغر

مضبوط اور خوشحال پاکستان ہمارا خواب اور ہماری منزل ہے، شیخ روحیل اصغر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں حلقہ NA120 میں چوک داروغہ والا سے بند روڈ تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مسلم لیگی رہنما‘ ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر نے کی ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے قومی پرچم ہاتھوں میں لیے شرکت کی اور پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔ شیخ روحیل اصغر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”پاکستان اللہ کا انعام اور ہماری پہچان ہے اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی پرعزم ہے۔ قائد میاں محمد نواز شریف جمہوریت اور استحکام پاکستان کی علامت ہیں مضبوط اور خوشحال پاکستان ہمارا خواب اور ہماری منزل ہے او ریہ جعلی مارچوں والے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے اور نہ ہی عوامی مینڈیٹ چرا سکتے ہیں۔ریلی سے مسلم لیگی رہنما خرم روحیل اصغر نے بھی خطاب کیا۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت ہم دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کر رہے ہیں اور اس جنگ میں پوری قوم کی حمایت اور پشت پناہی ہمیں حاصل ہے۔ آج جس ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ آئیے ہر اس عمل کا حصہ بننے سے انکار کریںجو قومی سلامتی کا دشمن ہو۔