وطن عزیز کی مشکلات کا حل موجودہ نظام میں نہیں، ملی مجلس شرعی

وطن عزیز کی مشکلات کا حل موجودہ نظام میں نہیں، ملی مجلس شرعی

  



 لاہور( سٹاف رپورٹر) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی مشکلات کا حل موجودہ نظام میں نہیں ہے اس ملک کی تقدیر نفاذ نظام مصطفےٰ ﷺ سے وابستہ ہے اور جب تک عوام نظام مصطفےٰﷺ کو اقتدار میں نہیں لاتے ملک وقوم کی مشکلات حل نہیں ہونگی حکومت سود سے پاک نئے قرضوں کے نئے نظام کا آغاز کرے ورنہ ملکی معیشت مزید دلدل میں دھنستی چلی جا ئے گی۔ ملی مجلس شرعی کے رہنماو¿ں صدرمفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ راغب حسین نعیمی، قاری یعقوب شیخ،حافظ عبدالغفارروپڑی،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے سود کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سے دوری وجہ سے ہر روز نئے سے نیا بحران جنم پا رہا ہے، اسلام سے دوری کی وجہ سے پا کستان مسائلستان بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے بے روز گاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل کر نے میں مصروف ہےں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1