ملکی حالات دھرنوں اورلانگ مارچ کی اجازت نہیں دیتے، فقیراللہ اختر

ملکی حالات دھرنوں اورلانگ مارچ کی اجازت نہیں دیتے، فقیراللہ اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سٹاف رپورٹر)ملک عزیزمیں قیام امن کے لیے پرویزی فتنے کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ملکی حالات دھرنوں اورلانگ مارچ کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ پورا ملک دہشت گردی اور بد امنی کی لپیٹ میں ہے دھرنے اور لانگ مارچ کرنے والوں کو اپنے رویوں پر غور کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا فقیراللہ اختر نے مرکز ختم نبوت میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنما مولانا عمر حیات فاروقی،مولانا عبدالنعیم،مولانا محمد بلال بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی ومذہبی پارٹیوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کر کے جس حب الوطنی کا ثبوت دیاوہ ملک اور قوم کے لیے نیک شگون ہے۔تاہم علماءنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام الناس کوپریشان نہ کیا جائے بلکہ چند شر پسند عناصر کو کنٹرول کر کے تمام راستے عام کی آمدو رفت کے لیے کھولے جائیں۔مسافر مریض سخت تکلیف اور مشکلات کا شکار ہیں۔رکشے اورلوکل ٹرانسپورٹ اپنی مرضی کا کرایہ وصول کر کے مسافروں کی پریشانی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔