عوامی تحریک اور پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش کرنے میں مصروف ہیں ، راشدہ یعقوب

عوامی تحریک اور پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش کرنے میں مصروف ہیں ، راشدہ یعقوب

  




لاہور (خبرنگار) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف پاکستان عوام کی منتخب کردہ حکومت کے خلاف سازش کرنے میں مصروف ہیں پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اورپاکستان عوامی تحریک کے ساتھ اس کے روابط مناسب نہیں ‘ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے جسے پاکستان عوامی تحریک سے خود کو دور رکھنا چاہیے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں اس لیے پی ٹی آئی کو سیاسی دانش کامظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنے عناصر کو غیرملکی ایجنڈا کی پیروی کرنے والوں سے دور رکھنا چاہیے جو ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ۔ سیاسی کارکنوں نے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے اپنی گرفتاریاں دیں اور خود کو حوالے کیا نہ کہ ان پر حملے کیے تاہم پاکستان عوامی تحریک کے کارکن پولیس اہلکاروں پر حملے کررہے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے عمران خان سے کہاکہ وہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ بنیں اور موجودہ انتخابی نظام کو بہتر بنانے کیلئے قابل عمل حل پیش کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1