پاک فوج کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے، یاسر گیلانی
لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت فوج کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کو کوشش کر رہی ہے پاک فوج پہلے ہی بہت سارے محازوں پر مصروف ہے اس لئے اس کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-8 کے عہدےداران حافظ شاہد اقبال، محمد امجد، اختر منا، مرزا نعمان، ڈاکٹر نصراللہ، راحت رسول، چوہدری طارق محمود، میاں رضوان حافظ شوکت، چوہدری بشیر گجر، محمد زبیر، عبداللہ اور قاسم جنجوعہ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیااجلاس میں 14 اگست کے حوالے سے شرکت کے لئے منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ہمیشہ پرامن رہے ہیں، طاقت کے زور پر مارچ روکنے کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ عوامی طاقت روکنے کی کوشش کی گئی تو پورا ملک جام کر دیں گے۔ پاک فوج ہمارا قومی ادارہ ہے، شریف برادارن پنجاب پولیس کی طرح فوج کو اپنی جاگیر سمجھیں نہ ہی فوج کو سیاسی معاملات میں گھسیٹیں۔