لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند ہونے سے اتوار بازاروں میں سبزیوں ،پھلوں کی قلت

لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند ہونے سے اتوار بازاروں میں سبزیوں ،پھلوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               لاہور (وقائع نگار) لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند ہو نے کے باعث گزشتہ روز تھو ک سبز ی و پھل منڈیو ں میں اشیاءکی تر سیل نہ ہو سکی جس کے باعث لگائے جانے والے مجمو عی اتوار بازاروں میں سبزیو ں و پھلو ں کی قلت دکھائی دی جس کا بھر پور فائدہ سٹال ہو لڈرز نے اٹھاتے ہوئے مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاءکی فروخت کی ۔ دوسری جانب شہر میں افراتفری کی صورتحال کے پیش نظر صارفین کی تعداد بھی اتوار بازاروں میں نہ ہو نے کے برابر رہی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز کئی ایک اتوار بازار انتظامیہ کی عد م دلچسپی کے پیش نظر مکمل طور پر نہ لگ سکے اور کئی محکمو ں کے اہلکار وں کی تعداد بھی نہ ہو نے کے برابر رہی ۔جس کے پیش نظر شہر کے اتوار بازار لا وارث رہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ ضلعی حکو مت کی ہدایت پر ٹاﺅ ن انتظامیہ کے اہلکار گلی محلو ں میں سبز یا ں و پھل فروخت کر نے والے ریڑ ھی بان منت سماجت کر کے اتوار بازاروں میں لانے کے لیے کو ششیں کر تی رہی جن میں سے کچھ کامیاب جبکہ کئی اہلکاروں کو ریڑھی فروشو ں کی جانب سے کھری کھری بھی سننا پڑی ۔مجمو عی طور پر اتوار بازاروں میں سٹال ہو لڈرز لاہور کے نو احی علا قو ں سمیت دیگر قر یبی شہروں سے آتے ہیں جو راستے بند ہو نے سے گزشتہ روز اتوار بازاروں میں نہ پہنچ سکے ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے صارفین نبیلہ سحر، اور زاہدہ گل نے کہا کہ مہنگائی نے غریب کو چھو ٹی چھو ٹی خو شیوں سے محروم کر دیا ہے ۔مہنگائی کے باعث سستے اتو ار بازار بھی مہنگے بازاروں کا روپ دھار چکے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ اگر انتظامیہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے تو صار فین ریلیف سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔مسز ندیم اور محمد اجمل نے کہا کہ اتوار بازار نہ ہو نے کے برابر لگایا گیا ہے جہاں پر کئی ایک سبزیاں نہیں جبکہ قیمتیں بھی عام مارکیٹ سے زیادہ ہیں انھوں نے کہا کہ اشیاءکی کو الٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رو بینہ اور سکینہ نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی ابتر صورتحال نے عوامی مسائل میں اضا فہ کر دیا ہے ۔ضرورت زندگی کی اشیاءکی قلت ہو نے سے دکانداروں نے قیمتو ں میں از خو د اضا فہ کر دیا ہے جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ۔مسز ظفر اقبال،مسز شبیر اور مسز آصف نے کہا کہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور حکمران اپنی عیاشیو ں میں مگن ہیںانھو ں نے کہا کہ اتنی آمدن نہیں جتنے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔صارفین نے حکو مت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار بازاروں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ شہری حقیقی ریلیف سے ہمکنار ہو سکے۔گزشتہ روز مقا می آلو 75روپے ، ٹما ٹر 80روپے ، لیمو ں 160روپے ، پیاز 40روپے ،کھیرا 100روپے ، سبز مرچ 100روپے ، اروی 50روپے ، لہسن 180روپے ، ادرک 300روپے ، کیلا 120روپے ، سیب 140روپے ، آم چو نسہ 110روپے ، آڑو 120روپے ، خو با نی 160روپے اور آلو بخارا 200روپے فی کلو تک فروخت ہو تا رہا ۔