قومی ضمیر کااجتماعی فیصلہ نہ ماننا آمرانہ سوچ کی غمازی کرتا ہے ، سلیم علی

قومی ضمیر کااجتماعی فیصلہ نہ ماننا آمرانہ سوچ کی غمازی کرتا ہے ، سلیم علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ حکومت کی واضح نرمی اورلچک کے باوجود عمران خان اپناپرتشددایجنڈا چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں کیونکہ ان کے فیصلے کوئی اورکرتا ہے ۔ عمران خان کو ہرقیمت پرجمہوریت کوڈی ریل کرنے کاآمرانہ فیصلہ بدلناہوگا۔وہ جس تبدیلی کے داعی ہیں اس کااختیارصرف باشعور ووٹرز کے پاس ہے ۔قومی ضمیر کااجتماعی فیصلہ نہ ماننا آمرانہ سوچ کی غمازی کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی عمران خان سے ملنے اور10حلقوں میں دوبارہ گنتی کرانے پررضامندی کے باوجودضدی کپتان کی ہٹ دھرمی اوربے شرمی ختم نہیں ہوئی ۔ انتخابات میں بدترین شکست کے باوجود کپتان عمران خان کے نازنخرے ناقابل فہم ہیں ۔ پی ٹی آئی والے خیبرپختونخوا میں حکومت نہیں بناسکتے تھے مگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اصولی سیاست کرتے ہوئے انہیں راستہ دیالہٰذاءاس نیکی کاصلہ شرسے دیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں بیٹھ کربھی غیرپارلیمانی سیاست کوفروغ دیا ۔وہ مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں2013ءکے عام انتخابات میںشکست فاش کاانتقام جمہوریت سے لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کومعلوم ہوناچاہئے وزرات عظمیٰ کامنصب قسمت نہیں خدمت سے ملتا ہے۔ اس وقت عمران خان جس مقام پر کھڑے ہیں وہاں ان کے آگے کنواں جبکہ پیچھے گہری کھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان حکومت کی دعوت پرمذاکرات کی میز پربیٹھ جاتے اور اپنانام نہادآزادی مارچ منسوخ کردیتے توان کابھرم رہ جاتا مگر اب ان کی سیاست کاجنازہ اٹھانے اوردفنانے کاوقت آگیا ہے ۔کپتان عمران خان سمیت ان کی ٹیم میں ایک بھی داناشخص نہیں جوانہیں سیاسی خودکشی نہ کرنے دیتا ۔