غیر ملکی ایجنڈے کو کسی صورت ملک میں مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا، عرفان مشہدی

غیر ملکی ایجنڈے کو کسی صورت ملک میں مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا، عرفان مشہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ایجنڈے کو کسی صورت ملک میں مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا، اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے دلوں سے سودی نظام کے ذریعے سے روحِ محمدﷺ نکالنا چاہتی ہیں،اسلام کا نظام ہی اصل میں دو قومی نظریہ ہے دو قومی نظریہ کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی سازشوں کا راستہ روکیں گے استحکامِ پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز باغبانپورہ میں ایک اہم اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پنجاب کے امیر پیر امانت علی شاہ، ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری،پیر عبداللہ مشہدی ،علامہ محمد اکبر عرفانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میںسودی نہیں بلکہ اسلام کا معاشی نظام نافذ کئے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی ، سو دی قرضو ں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، تمام مسائل کا حل شریعت مصطفیﷺ کے عملی نفاذ میں ہے،بیرو نی قرضوں اورسودی نظام سے معیشت کا پہیہ جام اور بر کات کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔