امن کے بغیر سرماےہ کاری اور تیز رفتار ترقی ممکن نہیں، شازیہ خان

امن کے بغیر سرماےہ کاری اور تیز رفتار ترقی ممکن نہیں، شازیہ خان

  



 لاہور( سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور خواتین کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان نے کہا ہے کہعوام کے مسترد لوگ نظام کوناکام قراردینے والے کون ہوتے ہیں ، نظام کی تبدیلی کامینڈیٹ کسی کھلاڑی یاکینیڈین شہری نہیں صرف پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ کے پاس ہے، عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کوریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی گزشتہ روز خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر سرماےہ کاری اور تیز رفتار ترقی ممکن نہیں اس لئے امن وامان کی بہتری کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل فراہم کریں گے،ملک بھر مےں موٹروے اور سڑکوں کا جال بچھاےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ملک بھر میں توانائی کے منصوبے تیزی سے لگائے جا رہے ہیں-مسترد شدہ سیاستدان اگلے الیکشن تک انتظار کریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر چلنے دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1