اسلام اور پاکستان کے دشمن امن و امان کی فضا کو قائم ہوتا نہیں دیکھ سکتے، حافظ عبدالکریم

اسلام اور پاکستان کے دشمن امن و امان کی فضا کو قائم ہوتا نہیں دیکھ سکتے، حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ ورکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن پاکستان میں امن و امان کی فضا کو قائم ہوتا نہیں دیکھ سکتے، معیشت کی بہتری اور ملک کی خوشحالی امریکہ کے ایجنٹوں کو ہضم نہیں ہونے پا رہی،انقلاب اور تبدیلی کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راوی روڈ مرکزی دفتر میں علماءکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں ے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوںکو اپنا بھائی کہنے والے انقلابیوں کو غزہ کے مظلوم مسلمان کیوں نظر نہیں آتے، اس جملے سے ان کا ایجنڈا بھی عوام کے سامنے کھل کر آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ترقی کے پہیے کو جام کر کے کون سے عوامی مفاد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بعض بیرونی ایجنڈے کے حامل سیاستدان ذاتی مفادات کے لیے وطن عزیز کوبد امنی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاستدان ذاتی مفادات کے لیے غریب عوام کو بھلی کا بکرا نہ بنائیں۔