14 اگست کو قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رانا بابرحسین

14 اگست کو قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ 14 اگست کو قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس وقت ملک میں مارچ اور انقلاب کی بات ہو رہی ہے، مارچ کرنا ہے تو غزہ کے مظلوموں کے لئے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی کے حل کا واحد فورم ہے، پارلیمنٹ کے ذریعے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے دن قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک طرف مارچ اور دوسری طرف انقلاب کی باتیں ہو رہی ہیں، اگر مارچ کرنا ہے تو غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے لئے کیا جائے۔عمران خان کوْ صرف اپنی سیاست کافکر ہے انہیں مسلمانو ں پرہونے والے ظلم کااحساس نہیں ہے ،وہ فلسطینیوں کے حق میں کیوں نہیں بولتے ،انہیں مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے ،وہ صرف اپنی سیاست چمکانے کے چکر میں ہیں۔طاہر القادری کو بھی اپنی سیاست کی فکرہے انہیں ملکی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ،وہ عوام کے مسائل کاحل نہیں چاہتے،ان کے سیاست اب ختم ہونے والی ہے ،عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو عوام مسترد کرچکے ہیں