پاکستان کی تمام اقلیتیں خطرات سے دوچار ہیں، آصف علی زرداری

پاکستان کی تمام اقلیتیں خطرات سے دوچار ہیں، آصف علی زرداری

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز بارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم اقلیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کی کوئی بھی اقلیت یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور آج تمام اقلیتیں خطرات سے دوچار ہیں جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ آج یوم اقلیت کے موقع پر ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ وہ کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے اقلیتوں کے لئے عدم برداشت کا رویہ بڑھ رہا ہے جس کے ریاست اور معاشرے پر مضمرات ہو رہے ہیں۔ آج کے روز ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیوں کے خلاف عدم برداشت کا رویہ ختم کرنا ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں نے ملک کی ترقی میں کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں اور ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ اور پاکستان پیپلز پارٹی ان لوگوں کی حفاظت کا عزم رکھتی ہے اور اقلیتوں کے حقوق کو ختم کرنے کے رجحان کو بدلنے کا عہد کرتی ہے۔

صدر زرداری

مزید : صفحہ آخر