قادری ایک جذباتی شخص ہیں ان سے کوئی ہمدردی نہیں ،قمر زمان کائرہ

قادری ایک جذباتی شخص ہیں ان سے کوئی ہمدردی نہیں ،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی حکومت کی سخت مذمت کی ہے کہ ایک سادہ صورتحال پر ان کے زیادہ ردعمل سے پورا صوبہ جام ہو کر رہ گیا ہے جس سے عوام سخت ترین مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور نہ وہ سفر کر سکتے ہیں اور نہ ہی روزانہ مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالنے والے اپنی روزی کما سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اس بات پر حیرت ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دی جانے والی کال پر شدید ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ایک جذباتی شخص ہیں اور ان سے کوئی ہمدردی نہیں لیکن یہ بات عقل سے مبراءہے کہ عام عوام کو ڈاکٹر قادری کی کال کی سزا کیوں دی جارہی ہے۔

کائرہ

مزید : صفحہ آخر