امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور یورپین یونین کے وفد کی لیاقت بلوچ سے ملاقات

امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور یورپین یونین کے وفد کی لیاقت بلوچ سے ملاقات

لاہور (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور یورپین یونین کے جارج ڈی افیئر پائیری مائیووان اور فرست سیکرٹری پولیٹیکل افیئر کوٹینٹن ویلر نے ملاقات کی اور پاکستان کی سیاسی ، اقتصادی ، سماجی صورتحال اور افغانستان ، مڈل ایسٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاخصوصاً غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ، بمباری ، شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالہ سے گفتگو کی گئی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے کہ امریکہ اور یورپ مسلم دشمنی ، جانبداری ، تعصب اور پسند و ناپسند کی بنیاد پر اقدامات کی بجائے انسانی حقوق اور انصاف کی بنیاد پر اقدامات کریں تو دنیا میں امن آئے گا ۔

ملاقات       

مزید : صفحہ آخر