مذہبی و سیاسی جماعتوںکا اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

مذہبی و سیاسی جماعتوںکا اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

لاہور( سٹاف رپورٹر )مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف اتوار کو بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا،کئی شہروںمیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ساہیوال میں جماعةالدعوة کی طرف سے اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میںتعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلباءاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چکدرہ میں بھی جماعة الدعوةکے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،لاہور، واہ کینٹ،راولپنڈی، اوکاڑہ،وہاڑی، بہاولنگر، نارووال،حافظ آباد،فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا، ملتان، جھنگ،بہاولنگر، گوجرانوالہ،چکوال و دیگر شہروں میں جماعة الدعوة کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنسوں و جلسوں کا انعقاد کیا گیا جن سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماﺅں نے خطاب کیا ۔ساہیوال میں جماعة الدعوة کے زیر اہتمام اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یکجہتی فلسطین کارواں نکالا گیا۔جامعہ مسجد دولت عبداللہ بابے والا چوک سے کارواں کا آغاز ہوا اور جوگی چوک،صدر چوک،چرچ روڈ،ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا،یکجہتی فلسطین کارواں میں وکلاء،طلباءسمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔

مزید : علاقائی