آصف زرداری کا ماہر تعلیم پروفیسر انیتا غلام علی کی وفات پر دکھ کا اظہار

آصف زرداری کا ماہر تعلیم پروفیسر انیتا غلام علی کی وفات پر دکھ کا اظہار

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سندھ کی مشہور ماہر تعلیم پروفیسر انیتا غلام علی کی وفات پر سخت دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں سابق صدر نے مرحومہ کی تعلیم کے شعبہ میں خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ آصف علی زرداری نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : صفحہ آخر