میرا جینا مرنا یہیں ہے ،ملک چھوڑ کر نہیں جاﺅ ں گا ،مقدمات کا مقابلہ کروں گا ، پرویز مشرف

میرا جینا مرنا یہیں ہے ،ملک چھوڑ کر نہیں جاﺅ ں گا ،مقدمات کا مقابلہ کروں گا ، ...

                                   اسلام آباد/کراچی( اے این این ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے کہا ہے کہ میر ا جینا مرنا یہیں ہے پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جاو¿ں گا ، اپنے خلاف قائم تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ، مجھے حکومت چھوڑے چھ سال ہوگئے، اس دوران ملک وہیں کا وہیں کھڑا ہے جہاں چھوڑ کر گیاتھا، اگر حکومت مسائل حل نہیں کرسکتی تو مستعفی ہوجائے۔ اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انہیں حکومت چھوڑے چھ سال ہوگئے، اس دوران ملک وہیں کا وہیں کھڑا ہے جہاں وہ چھوڑ کر گئے تھے گزشتہ6برس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں،ملک میں کوئی ترقی نہیں ہورہی، ملک کی معیشت کی حالت بدترہوگئی ہے،روپے کی قدرمزید گرگئی ہے، عوام کو نوکریاں نہیں مل رہی، ملک میں غربت بڑھ رہی ہے پاکستان کو واپس پٹڑی پر لانے کا سوال ہمارے سامنے ہے، ایسی صورت حال میں سب کو پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات درج ہیں وہ ان تمام مقدمات کا عدالتوں میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی طبیعت کافی بہتر ہے تاہم ایک میڈیکل ٹیسٹ ہے جو بیرون ملک ہونا ہے، مجھے بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں، اگرباہرگیا بھی توآپ لوگوں کے پاس واپس آوں گا،مجھے باہرصرف بیماروالدہ سے ملنے جانا ہے، پاکستان کو چھوڑ کر کہاجانا ہے، یہی جینا اور یہی مرنا ہے۔اس سے قبل کنونشن میںسابق صدر پرویز مشرف کو پارٹی کا چیئرمین مقررکیا گیا۔

مشرف

مزید : صفحہ آخر