اگلے 24گھنٹوں کیلئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بحال

اگلے 24گھنٹوں کیلئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بحال

  



لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں آج صبح 6بجے سے اگلے 24گھنٹوں کیلئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق رواں ہفتہ میں صارفین کو ہفتہ میں دو دن سی این جی فراہم کی جائے گی جس میں صارفین کو آج صبح 6بجے سے 24گھنٹوں کیلئے سی این جی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور اس کے بعد جمعرات 14اگست کی صبح 6بجے سے اگلے 24گھنٹوں کیلئے صارفین کو سی این جی فراہم کی جائے گی۔

سپلائی بحال

مزید : صفحہ آخر