راولپنڈی پنجاب میں دہشتگردی کی کوشش ناکام 3دہشتگرد گرفتار ،خود کش جیکٹس ،بارودی مواد برآمد

راولپنڈی پنجاب میں دہشتگردی کی کوشش ناکام 3دہشتگرد گرفتار ،خود کش جیکٹس ...

  



                                        راولپنڈی(آئی این پی )حساس ادارے نے پنجاب میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بناکر چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد کرلیں۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے دوران خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ۔سیکیورٹی ذرائع نے کہاہے کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے اور یہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوئے تھے، دہشتگرد ممکنہ طور پر لاہور یا پنجاب کے کسی دوسرے علاقے میں دہشتگردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے جو ناکام بنادی گئی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ۔ تینوں ملزمان راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار میں سوار ہوئے ۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی