راستے بند ہونے کی وجہ سے 3دولہوں کو لاہور میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی

راستے بند ہونے کی وجہ سے 3دولہوں کو لاہور میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی

لاہور(آئی این پی) شہرکے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے 3دولہوں کو لاہور میں داخل کی اجازت نہ مل سکی‘پو لیس کا احتجاج کر نیوالے بارتیوں پر لاٹھی چارج ‘3خواتین سمیت5باراتی زخمی‘لاہور سے شیخوپورہ جانیوالا دولہا امتیاز ’’کنٹینر‘‘ کے نیچے سے گزر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی دولہن لینے کیلئے روانہ جبکہ باراتیوں کو مایوس واپس لوٹ آئے اور حکو مت کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے ۔ اتوار کے روز لاہورر میں اپنی دولہنوں کو لینے کیلئے آنیوالے دولہا محمد شہزاد ‘عابد علی اور توصیف کو روای پل اور سگیاں پل سے لاہور میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور وہ اپنی دولہنوں کے بغیر ہی واپس مایوس لوٹ گئے اور اس موقعہ پر جب باراتیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تو پو لیس نے ان پر شدید لاٹھی چارج کیا اور ان کو وہاں سے واپس جانے پر مجبور کر دیا جبکہ لاٹھی چارج سے بارات میں شامل بشری ‘شبنم اور نسر ین سمیت5باراتی معمولی زخمی بھی ہوئے جبکہ لاہور سے شیخوپورہ جانیوالا دولہا امتیاز ’’کنٹینر‘‘ کے نیچے سے گزر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی دولہن لینے کیلئے روانہ ہونے کی اجازت مل گئی اور دولہا ’’کنٹینر‘‘ کے نیچے سے گزرنے کے بعد دوسری طر ف پہلے سے ہی موجود موٹر سائیکل پر اپنی دولہن کو لینے چلے گئے جبکہ دیگر باراتی مایوس واپس لاہور اپنے گھر وں کو لوٹ گئے۔

دو لہے

مزید : صفحہ آخر