بنوں ،سڑک کنارے نصب 25 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

بنوں ،سڑک کنارے نصب 25 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا


پشاور(پاکستان نیوز) بنوں بم ڈسپوزل یونٹ نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر مندوری پتل شاہ پولیس اسٹیشن صدر کی حدود میں 25 کلوگرام بارودی مواد ناکارہ بنادیاتفصیلات کے مطابق بنوں ڈیرا اسماعیل خان روڈ پر مقامی پولیس کو سڑک کے کنارے مشکوک سیمنٹ بلاک کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر مقامی پولیس نے بنوں سے بم ڈسپوزل یونٹ طلب کیا جس نے موقع پر پہنچ کر25کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ اور اسی روڈ پر شمالی وزیرستان میں جاری اپریشن کی وجہ سے زیادہ تر IDP,s محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں یہ ڈیرہ اسماعیل خان کا مین تجارتی روڈ ہے. انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر خان درانی نے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کے لئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی