یو م شہداء پر لاہور کے تمام خارجی و داخلی راستے سیل کر دیئے گئے تھے

یو م شہداء پر لاہور کے تمام خارجی و داخلی راستے سیل کر دیئے گئے تھے

  



لا ہور (کرا ئم سیل )پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام یوم شہدا پر پو لیس نے لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے تھے۔منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر سڑک پر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جو نماز فجر کے بعد سے ہی وقفے وقفے سے قرآن خوانی اور تسبیحات میں مشغول رہی۔ قرآن خوانی اور فاتحہ کوانی کا سلسلہ نماز عصر تک جاری رہا۔یوم شہدا کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور عوام کی شرکت کو روکنے کے لئے لاہور پو لیس کی طر ف سے داخلی وخارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا تھا۔ ، پرانا راوی پل، راوی ٹول پلازہ، سگیاں پل، ٹھوکر نیاز بیگ اور شیرا کوٹ گجو متہ سمیت د یگر را ستو ں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن کے راستوں کو بھی کنٹنیرز لگا کر بند کردیا جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان علاقوں کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔

سیل کر دیئے

مزید : صفحہ آخر