ملک میں سیاسی انتشار مشرف کو بھگانے کیلئے پھیلایا جا رہا ہے،ظفر الحق

ملک میں سیاسی انتشار مشرف کو بھگانے کیلئے پھیلایا جا رہا ہے،ظفر الحق

راولپنڈی (آئی این پی ) سینیٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی انتشار پرویز مشرف کو بھگانے کے لئے پھیلایا جا رہا ہے،پرویز مشرف اسرایل کو تسلیم کرنے والا تھا اور انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع سے لندن میں ملاقات بھی کی تھی،نواز شریف واحد رہنما ہیں جنھوں نے اسرائیلی بربریت کی مزمت کی ہے ، امن و امان خراب کرنے والوں کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں، نواز شریف کو اقتدار کی ہوس نہیں، پرویز مشرف کی رہائی کے لئے نواز شریف پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے، اگلا الیکشن بھی ہم ہی جیتیں گے، عمران اور قادری بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کو ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اسرائیل کو تسلیم کرنے والے تھے، پرویز مشرف نے اسرائیلی وزیر دفاع سے لندن میں ملاقات بھی کی تھی، مشرف سے جب میڈیا نے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یوں ہی گزرتے گزرتے ملاقات ہو گئی،لیکن اسرائیلی وزیر دفاع نے خود کہا کہ ہماری ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی جو تین گھنٹے جاری رہی، جس میں ہم نے اکٹھے کھانا بھی کھایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے اسرائیلی بربریت کی کھلے عام مذمت کی ہے، اب نواز شریف پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے

ظفر الحق

مزید : صفحہ آخر