عمران خان اور طاہر القادری فوج کو مارشل لا ءپر اکسا رہے ہیں،احسن اقبال

عمران خان اور طاہر القادری فوج کو مارشل لا ءپر اکسا رہے ہیں،احسن اقبال

  



اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت چودہ اگست کو اقتصادی مارچ کرنا چاہتی ہے جبکہ عمران خان بربادی مارچ کرنا چاہتے ہیں عمران خان اور طاہر القادری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ جمہوریت کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بیرونی ایجنڈے سے جاکر ملتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت پلاننگ کمیشن کی جانب سے منعقدہ ”ایک قوم ایک نظریہ“ کی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کیلئے 2025 ءتک کا پلان دیا ہے جس کے مطابق اگلے پندرہ برسوں کی تیاریاں ہم نے ان پانچ برسوں میں مکمل کرنی ہے۔ پلان کے مطابق پاکستان کو معیشت میں مستحکم کرتاہے اگر اگلے پندرہ برسوں کیلئے کوئی پلاننگ نہ ہوئی تو ملک میں گیس ‘ گندم‘ پانی اور دیگر ذخائر کی قلت پیدا ہوجائے گی اور ملک معیشت کمزور تر سطح پر چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملکی معیشت مستحکم ہوئی تو ملک میں سارے کام آسان ہوجائیں گے۔ مضبوط معیشت کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار مہیا ہوگا۔ ملک کی معیشت کا گراف اس وقت بلند ہوا ہے جب 2013 ءمیں (ن) لیگ کی حکومت آئی تھی انہوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ملک پی ٹی آئی اور پی اے آئی کے لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان دونوں لیڈروں کا مقصد ہے کہ ملک غیر مستحکم ہو اور فوج کو مارشل لاءلگانے پر اکسارہے ہیں مسترد شدہ لیڈر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ملک کے اندر بے یقینی کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے فوج ایک ڈسپلنڈ ادارہ ہے۔ آرمی چیف کے بیان سے واضح ہوچکا ہے کہ فوج آئین اور قانون کا احترام کرتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سازشی ٹولے کے اوپنر بیٹسمین ہیں جبکہ چوہدری برادران بھی اسی ٹولے کے کرتا درتا ہیں انہوں نے کہا کہ چودہ ماہ میں عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں ابھی تک کوئی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں کر سکے۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لانگ مارچ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 22 نومبر 2013 ءکو وزیراعظم نے ”ایک قوم ایک نظریہ کا پلان“ کی بنیاد تمام وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں رکھی تھی اس نظریہ کے تحت مضبوط اور مستحکم پاکستان ابھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو عمران خان عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر