7حج آگنائزر کو بورڈنگ پاس کے باوجود آف لو ڈکر دیا گیا

7حج آگنائزر کو بورڈنگ پاس کے باوجود آف لو ڈکر دیا گیا

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیوٹ حج سکیم کیلئے سعودی عرب جانیوالے 7 حج آرگنائزرکو بورڈنگ پاس جاری ہونے کے بعد آف لوڈ کردیا گیا انہیں کہا گیا کہ آپ کا ویزاپارٹ العمل ہے اس لئے پروٹیکٹرضروری ہے حج آپریشن کے آغاز ہونے کو صرف 17 دن باقی ہے حج آرگنائزرکو سنگل انٹری ویزا جاری کیا گیا اور اسلام آباد سے جانیوالوں کو نہیں روکا گیا اور لاہور سے جدہ جانیوالی پی آ ئی اے کی پرواز 759 کے لئے بورڈنگ پاس جاری کر دےئے گئے سامان بک کرلیا گیا احرام باندھے عمرہ کی نیت کرنے کے بعد جب امیگریشن کے لئے پہنچے تو علی سندھ امیگریشن انچارج نے 7 کو آف لوڈ کردیا جبکہ ایک کو بھیج دیا۔

مزید : صفحہ آخر