ہوپ پنجاب کا الخدمت گروپ کے نام سے میدان میں آنے کا اعلان

ہوپ پنجاب کا الخدمت گروپ کے نام سے میدان میں آنے کا اعلان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے الیکشن کے حوالے سے انتخابی سرگرمیاں زورپکڑ گئیں، موجودہ ہوپ پنجاب نے الخدمت گروپ کے نام سے میدان میں آنے کا اعلان کر دیاہے،جعفریہ الائنس کے علامہ محمد حسین اکبر نے الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے الخدمت گروپ کی سابقہ کارکردگی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہیں مزید ایک سال خدمت کا موقع دینے کی تجویز دے دی ہے،ٹھوکر نیا ز بیگ کے ہوٹل میں الخدمت گروپ کا انتخابی اجلاس ،لاہور کے حج آرگنائزر کی بڑی تعداد میں شرکت،ہوپ کے سیکرٹری احسان اللہ نے حج آرگنائزر کو ویزے جاری کیے جانے پر اظہار تشکر کیا، صدارت سابق مرکزی چےئرمین سلمان طاہر نے کی،اجلاس میں پنجاب کی ہوپ کی قیادت کو شفاف اور ایماندار قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ کامیاب کرانے کی اپیل کی گئی۔جاوید اختر نے الیکشن کو پُرامن رکھنے اور کردار کشی سے بچتے ہوئے باہمی مشاورت سے امیدواران کے چناوُ کی تجویز دوبارہ پیش کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی مقبول احمد نے کہاہم نے امانتوں کی حفاظت کی ہے اور اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ انڈسٹریز کی خدمت کی ہے ہماری نیتوں پر شک نہ کیا جائے،سیکرٹری احسان اللہ نے کہاہم ہر طرح کا حساب دیتے آئے ہیں اور آڈٹ شدہ حساب اب بھی دیں گے ،ہم سے اگر کسی کو شکایت ہے تو اسے ہم دور کریں گے،علامہ محمد حسین اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت نہیں ہے کہ باہمی لڑائی لڑی جائے، تجربہ کار قیادت کی موجودگی میں نئی ٹیم لانے کی ضرورت نہیں ہے ۔اجلاس سے جاوید اقبال ،مبشر صدیقی،خرم ثقلین،مشتاق شیخ،جاوید شیخ،آفتاب عالم، جاوید اخترذیشان اختر،یوسف صدیقی،علامہ محمد حسین اکبر،سلمان طاہر،حاجی مقبول احمد اور احسان اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : صفحہ آخر