بجلی کی طلب 3770میگاواٹ ،شارٹ فال 1880میگاواٹ تک جا پہنچنے کے بعد بد ترین لوڈشیڈنگ

بجلی کی طلب 3770میگاواٹ ،شارٹ فال 1880میگاواٹ تک جا پہنچنے کے بعد بد ترین ...

 لاہور/ملتان /خانیوال(وقائع نگار 228آئی این پی) بجلی کی طلب 3770 میگا واٹ جبکہ شارٹ فال 1880 میگا واٹ تک پہنچنے سے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں عوام16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہوگئی ‘لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اتوار کی تعطیل کی کے باوجود شدید لوڈشیڈ نگ پر عوام کے حکو مت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور حکو مت کیخلاف نعرے بازی کی جاتی رہی ۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ملک بھر میں بجلی کی پیدوار بجلی کی طلب 3770 میگا واٹ جبکہ شارٹ فال 1880 میگا واٹ رہا ہے جسکی وجہ سے لیسکو بھی بجلی کی شارٹ فل کی کمی رہی ہے جبکہ میپکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 1880 میگا واٹ تک پہنچنے سے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع خانیوال ،بہاولپور ،لودھراں ،بہاولنگر ،مظفر گڑھ ،ڈی جی خان ،ساہیوال ،لیہ بھکر ،رحیم یار خان ،وہاڑی اور ملتان میں بجلی کی کل طلب 3770 میگا واٹ ہے جبکہ میپکو ریجن کی جانب سے 1890 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے شارٹ فال 1880 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ شارٹ فال بڑھنے کے باعث میپکو ریجن کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ دوسری طرف بجلی کی لوڈشیڈ نگ کیخلاف عوام نے شدید احتجاج کیا ہے اور حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ کیا جائے

مزید : صفحہ آخر