ڈیو ٹیاں چھوڑ کر غائب ہونے والے 4 سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کاحکم

ڈیو ٹیاں چھوڑ کر غائب ہونے والے 4 سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات ...


لاہور (کر ائم سیل )ڈی آئی جی آپریشن نے فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن میں تعینات 4 سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں چار سو کے قریب پولیس اہلکار تعینات تھے جو عوامی تحریک کے مشتعل کارکنوں کو دیکھنے کے بعد اپنی ڈیو ٹیاں چھوڑ کر غائب ہو گئے تھے ڈی آئی جی آپریشن نے اس واقع کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

مزید : علاقائی