گھیراؤ جلاؤ کرنے پرقادری اور کارکنوں کیخلاف 13مقدمات درج

گھیراؤ جلاؤ کرنے پرقادری اور کارکنوں کیخلاف 13مقدمات درج

  




لا ہور (کرا ئم سیل )گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی۔ پولیس اہلکاروں پرتشدد اورجلاؤ گھیراؤ کرنے پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری سمیت عوامی تحریک کے متعدد کارکنان کیخلاف تیر13مقدمات درج کرلئے گئے۔گوجرانوالہ میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کے دو مختلف مقدمات درج کئے گئے۔ دونوں مقدمات میں علامہ طاہر القادری سمیت تین سو کارکنان کو نامزد کیاگیا ہے۔اوکاڑہ کے تین تھانوں میں طاہرالقادری سمیت عوامی تحریک کے متعدد کارکنان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ مقدمے میں طاہر القادری کو مرکزی ملزم جبکہ عوامی تحریک کے ساٹھ کارکنان اور بارہ سو نامعلوم کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔چنیوٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے چوراسی نامزد اور ساٹھ نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لالیاں میں بھی جلاؤ گھیراؤ کرنے پر دومقدمات درج کئے گئے۔دوسری جانب بھکر اور وہاڑی سے عوامی تحریک کے دوسوساٹھ کارکنوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطا بق بھکر ؂ گرفتار کارکنوں کے قبضے سے چھینی گئی وردیاں،دو بلٹ پروف جیکٹس،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔خوشاب کے تھانہ قائد آباد پر حملے کے تین مختلف مقدمات درج کرلئے گئے۔ مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ کرنے پر تین سو مقدمات کو نامزد کیاگیا ہے۔میانوالی میں تھانہ واں بچھراں میں ہنگامہ آرائی اور پولیس افسران کو یرغمال بنائے جانے پر طاہر القادری سمیت دو سو اٹھاسی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔فیصل آباد کے تھانہ سول لائن میں بھی عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

مزید : علاقائی