عوامی تحریک کے کارکنوں کی فوڈ سپلائی بند کرنیکا کا دعوی غلط نکلا

عوامی تحریک کے کارکنوں کی فوڈ سپلائی بند کرنیکا کا دعوی غلط نکلا


لاہور(کرائم سیل)پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ایک طرف کھانا کھاتے رہے دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے رہنما پولیس کی جانب سے خوراک کی بندش کا دعوی کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون سیکریٹریٹ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی فوڈ سپلائی کو بند کیئے جانے کا دعوی بے بنیاد نکلا۔میڈیا نمائندگان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹریٹ میں موجود کارکنان کو ایک وقت کا کھانا دیا گیا۔عوامی تحریک کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اس علاقہ میں واسا کی جانب سے پانی کو بند کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی