ماڈل ٹاؤن میں سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار نیند پوری کرتے رہے

ماڈل ٹاؤن میں سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار نیند پوری کرتے رہے


لاہور(کرائم سیل)ماڈل ٹاؤن میں پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں گزشتہ روزمعمولی چپکلش رہی ، پولیس اہلکار ہر آنے جانے والے پر نظر رکھتے رہے اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متعددپولیس اہلکار خواب خرگوش کے مزے اڑاتے رہے،جبکہ اعلی افسران کے آنے پر چاک و چوبند ہو کر بیٹھتے رہے،۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس اہلکاروں اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہوا جبکہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی پولیس اہلکار نیند کے مزے لیتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشن اور دیگر اعلی افسران کی جانب سے سرزنش پر اہلکار چاک و چوبند ہو کر بیٹھ جاتے رہے۔اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں تیسرے روز بھی کھانا فراہم نہیں کیا گیا ہے ہم اپنے پیسوں سے کھانا خرید کر کھا رہے ہیں،جبکہ تمام دکانیں بند ہونے کی وجہ سے ہمیں دور دراز سے یا گھر سے کھانا منگوانا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ لیڈیز پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی ۔

مزید : علاقائی