فیکٹری ایریا، 22سالہ نوجوان لڑائی چھرواتے چھت سے گر کر ہلاک

فیکٹری ایریا، 22سالہ نوجوان لڑائی چھرواتے چھت سے گر کر ہلاک


لاہور(کرائم سیل)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں دوست کی لڑائی چھڑوانے والے 22سا لہ نوجوان کو دھکا دے کر چھت سے پھینک دیا گیاجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اسے فوری طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں ایک روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا ۔پو لیس نے مقدمہ درج کر تے ہو ئے 2ملز ما ن کو گر فتار کر لیا ،بتا یا گیا ہے کہ مین با زار چو نگی امر سدھو کا رہائشی 22سا لہ محمد علی اپنے دوست عمران کے ہمراہ لقمان نا می شخص سے لڑائی کے لئے آ یا ہو ا تھا کہ دوران لڑائی ملزم لقما ن نے مقتول کو چھت سے پھینگ دیا جس کے با عث وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں پر وہ ایک روز ہسپتال میں رہنے کہ بعد دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے دو ملز ما ن لقما ن اور عمران کو گر فتار کر لیا۔

مزید : علاقائی