پیٹر انجن کے پرزے اورڈیزل چوری کرنے پرتین افراد پرمقدمہ درج

پیٹر انجن کے پرزے اورڈیزل چوری کرنے پرتین افراد پرمقدمہ درج

  




پھالیہ (نامہ نگار) فصل کو نقصان پہنچانے، پیٹر انجن کے پرزے اورڈیزل چوری کرنے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کیمطابق قادرآباد کے رہائشی محمد اسلم ولد غلام حیدر کی دھان کی فصل کو اضافی پانی دے کر نقصان پہنچانے اور ٹیوب ویل کے کمرہ کا تالا توڑ کر پیٹر انجن کے پرزہ جات اور ٹینکی بمعہ 10لیٹر ڈیزل چوری کرنے کے الزام میں تھانہ قادرآباد پولیس نے ظہوراحمد ،نوراحمد پسران منشی خان اور فاروق احمد ولد ظہور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : علاقائی