بہاولنگر:ڈیوٹی پر جانے والاپولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
بہاول نگر (بیورورپورٹ) آزادی مارچ اور یوم شہداء کے کارکنوں کو روکنے والے ناکہ پر جانیوالے پولیس اہلکار کو کار کی ٹکر،پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق، ڈرائیور فرار۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں تعینات کانسٹیبل غلام رسول کی ڈیوٹی بھکاں پتن پر آزادی مارچ کے کارکنوں کو روکنے کیلئے لگے ہوئے ناکہ پر تھی۔ غلام رسول رات کو ڈیوٹی ختم ہو نے پر اپنے گھر چلا گیا ۔ صبح دوبارہ ڈیوٹی پر جانے کیلئے بسواری موٹر سائیکل بھکاں پتن کی طرف روانہ ہوا جب بہاولپور روڈ پر پہنچا تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نمبری BRS-990جسے نامعلوم ڈرائیورانتہائی تیز رفتاری اور غفلت سے چلا رہا تھا نے پولیس اہلکار کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔