نوسربازوں نے شہریوں کو زہریلی اشیاء کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

نوسربازوں نے شہریوں کو زہریلی اشیاء کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا


لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے شہریوں کو زہریلی اشیاء کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد ،نیو انارکلی اور داتا دربار کے علاقہ میں نوسربازوں نے شہریوں کو دھوکہ سے زہریلی اشیاء کھلا دیں جس کی وجہ سے تینوں افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے تینوں افراد کی نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیں ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

مزید : علاقائی