شہر کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم نعشیں برآمد

شہر کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم نعشیں برآمد


لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاوقوں سے دو نامعلوم نعشیں برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے کوڑے کے ڈھیر سے ایک 70سالہ نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہوئی مقامی افراد کو ملی جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اسی طرح سے تھانہ انارکلی کی حدود سڑک کے کنارے ایک 45سالہ شخص کی نعش راہگیروں کو ملی جسے پولیس نے قبضہ میں لے لیا دونوں نعشوں کو پولیس نے شناخت نہ ہونے پر میو ہسپتال کے ڈیڈ ہاوس میں پوسٹ مارٹم کے لیے جمع کروا دی ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی