24 گھنٹوں کے دوران 454 ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق

24 گھنٹوں کے دوران 454 ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق


لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 454ٹریفک حادثات میں04افراد جاں بحق جبکہ372شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا۔حادثات میں 161افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں198ڈرائیورز ،09کم عمرڈرائیور، 255مسافراور84پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ65ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت63متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد56حادثات میں65متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان37حادثات میں50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پراظہارِ تشویش کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ، خاص طورپرنوجوانوں کو چاہیے کہ وہ بغیرہیلمٹ کے موٹرسائیکل مت چلائیں۔

مزید : علاقائی