مختلف حادثات میں دوخواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی

مختلف حادثات میں دوخواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)مختلف حادثات میں دوخواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچادیاگیا،بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز عثمان سکنہ کامونکے ،انور مسیح سکنہ کسوکی ،سلمان صادق سکنہ محلہ سلامت پورہ ،غلام حسن سکنہ ایمن آباد ،سردارں بی بی ،زوہیب سکنان محلہ حبیب پورہ ٹریفک حادثات میں جبکہ صابراں بی بی سکنہ نزد ہسپتال اور علی حسنین محلہ خان ٹاؤن چھت سے گرکر شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ عثمان کی تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ریفرکردیا گیا

مزید : علاقائی