متعددملزمان داؤ پرلگی ہوئی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتا ر
کامونکے(نمائندہ پاکستان+ نامہ نگار)پولیس نے اطلاع ملنے پر قماربازی کرنے والے ملزمان کو داؤ پرلگی ہوئی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتا ر کرلیا،بتایاگیاہے کہ گزشتہ رو ز سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر صوفیاں والا قبرستان میں چھاپہ مار کر وہاں پر موجود ملزمان عرفان ،عمر سکنہ محلہ بلال پارک ،وقاص محلہ صوفیاں والا اور کاظم علی محلہ دھوپ سڑی کو قمازبازی کرتے ہوئے داؤپر لگی ہوئی رقم اٹھارہ سو نوے روپے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔