پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کا آپریشن،منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کا آپریشن،منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

  




لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے 23ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے مردہ گوشت کی فروخت کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزمان زمان اور صابر سے25من ( 1000کلو گرام)مضر صحت گوشت برآمدکیا۔دریں اثناء جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غلام فرید،عظیم مسیح، فاروق سعید، پرویز، رمضان، سرفراز، شوکت، عابداورعرفان سے64 لیٹرشراب، امتیاز اوراکرام سے685گرام ہیروئن، امین سے 120گرام چرس اور شیر عبداللہ سے19.5کلو گرام بھنگ برآمد کی گئی۔مزید برآں1 گن 12بور، 2پسٹل 30بور،29کارتوس اور15گولیاں برآمد کر کے ملزمان جاوید، فاروق،زیغم اور بلاول امجد کو حراست میں لیا ۔علاوہ ازیں نشہ میں دھت ناصر،سکندر اور مشتاق کو گرفتار کیاگیاجبکہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں شاہرات پر 3439مسافروں کو موقع پر مدد فراہم کی گمشدہ بچوں شعبان،آصف،انیس اور نعمان کو بعد تلاش ان کے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

مزید : علاقائی