ملکہ ہانس:ٹریفک حادثہ میں دولہا جاں بحق،5افراد زخمی

ملکہ ہانس:ٹریفک حادثہ میں دولہا جاں بحق،5افراد زخمی

  




ملکہ ہانس ( نمائندہ پاکستان) دلہن کی بجائے دولہا کی کفن میں لپٹی لاش واپس آ گئی،خوشیاں والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا ۔ٹریفک کے المناک حادثہ میں بارات جاتے دولہا کی کار مزدا کے نیچے جا گھسی دولہا موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔شادی والا گھر ماتم کدا بن گیا۔تفصیل کے مطابق چوک مسجد اہلحدیث ملکہ ہانس کے رہائشی محنت کش محمد سرور ٹائر ورکس کے 2 بیٹوں محمد نوید اور وحید کی بارات میلسی کے لیے روانہ ہوئی گاڑیوں کا قافلہ وہاڑی سے 7 کلو میٹر آگے کرم پور کے قریب جا رہا تھا کہ دولہا نوید کی گاڑی نمبری PK5 آگے جانے والے اورٹیک کرتے مزدا کی اچانک بریک لگنے سے اس کے نیچے جا گھسی جبکہ بارات کی پیچھے سے آنے والی دو کاریں بھی ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں دولہا نوید اور 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں بہاولپور ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ دولہا نوید راستے میں دم توڑ گیا باقی زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے اس المناک حادثہ کی خبر نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا ۔

مزید : علاقائی