زہریلا نشہ استعمال کرنے سے 25سالہ نوجوان ہلاک

زہریلا نشہ استعمال کرنے سے 25سالہ نوجوان ہلاک

  




پھالیہ (نامہ نگار)زہریلا نشہ استعمال کرنے سے 25سالہ نوجوان ہلاک۔تفصیلات کے مطابق مکھنانوالی کا رہائشی 25سالہ محمد خالد ولد محمد اسلم کسی غرض سے دربار نوشو پاک رنمل شریف میں موجود تھا کہ زہریلانشہ آور انجکشن لگانے سے موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی اطلاع ملنے پر تھانہ رنمل پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی