ہڑپہ:کرنٹ لگنے سے 19سالہ نوجوان جاں بحق

ہڑپہ:کرنٹ لگنے سے 19سالہ نوجوان جاں بحق


ہڑپہ (نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے 19سالہ نوجوان جاں بحق ۔تفصیل کے مطابق ہڑپہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 186/9-Lرہائشی اعظم ولد امن گھر کے قریبی ہمسایوں کی بجلی تار کی مرمت وغیرہ کرنے لگا تو اچانک کرنٹ لگ گیا۔ قریبی دھان کی فصل پانی سے بھری ہوئی تھی اور کرنٹ پانی میں آگیا۔ اوربجلی نے اعظم کو پانی میں اپنی طرف کھینچ لیا۔ اور اعظم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

مزید : علاقائی